مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیارے کے فضائی حملے میں 3 فلسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیارے نے غزہ کی پٹی پر جنوب مشرقی علاقے کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 بچے شہید ہوگئے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید ہونے والوں کی شناخت خالد باسم، عبدالحمید اور محمد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمریں 13 سے 14 سال کے درمیان ہیں اور تینوں طالب علم تھے۔
شہید ہونے والوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے ایمبولینس پر فائرنگ کردی تاہم ریسکیو اہلکار شہداء کی لاش کو بحفاظت اسپتال پہنچانےمیں کامیاب ہوگئے۔ ادھر عرب خیانتکار حمکراں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ناپاک کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ